پنجاب حکومت شرح خواندگی 100فیصد کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، ملک تنویر اسلم سیٹھی

ہفتہ 24 فروری 2018 18:54

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) صوبائی وزیر تعمیرات ملک تنویر اسلم سیٹھی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شرح خواندگی 100فیصد کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوجوان طالب علموں کو آگے بڑھنے کیلئے نقد انعامات ، لیپ ٹاپ کے علاوہ ہر قسم کے وسائل فراہم کرنے کو یقینی بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو قصبہ ڈھڈیال میں منیر پبلک سکول چکوال کی برانچ کھولنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ خطبہ استقبالیہ منیر پبلک سکول کے چیف ایگزیکٹو سید منیر حیدر شاہ نے پیش کیا ۔ صوبائی وزیر تنویر اسلم سیٹھی نے کہا کہ ضلع چکوال کی شرح خواندگی کے اضافے میں سید منیر حیدر شاہ اور منیر پبلک سکول کا کردار کلیدی ہے اور اس حوالے سے تعلیمی میدان میں ضلع چکوال اس وقت پنجاب کے تین چار بڑے اضلاع میں شمار ہوتا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین خورشید بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں خصوصی دلچسپی لیں۔

متعلقہ عنوان :