فائرنگ صر ف صوبائی صدر پر حملہ نہیں بلکہ پیپلز پارٹی پر حملہ ہے ،

بزدلانہ حملوں سے ڈرنیوالے نہیں، رہنمائوں کی مذمت

ہفتہ 24 فروری 2018 18:53

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب حاجی پیر محمد کاکڑ، جنرل سیکرٹری خیر محمد ناصر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ جوگیزئی،اور دیگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک پر کوئٹہ میںفائرنگ ہوئی اور خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے ،ہم اس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،یہ فائرنگ صوبائی صدر پر حملہ نہیں بلکہ پیپلز پارٹی پر حملہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ،ہم اس بذدلانہ حملوں سے ڈرنے والے نہیں ہماری پارٹی کے لیڈروں، جیالوں نے بے حساب جان کے نذرانے پیش کئے ہیں اس بذدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی پی کی تاریخ قربانیوں اور شہادتوں کی تاریخ ہے قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادتوں سے پیپلز پارٹی کمزور نہ ہوسکی اور پارٹی جیالوں کے جذبوں کو مزید تقویت ملی اس طر ح کے بزدل دلانہ حملوں سے عوام کی خدمت سے ہمیں پیچھے ہٹایا نہیں جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان،چیف جسٹس بلوچستان،آئی جی پولیس اور دیگر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی پی کے صوبائی صدرعلی مدد جتک پر فائرنگ اور قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کو فوری طور پر بے نقاب کر کے گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :