آئینی اداروں میں محاذ آرائی پیدا کرنے کی کوششیں جمہوریت کے مفاد میں نہیں،مفتی محمد حیات القادری

ہفتہ 24 فروری 2018 18:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ آئینی اداروں میں محاذ آرائی پیدا کرنے کی کوششیں ملک اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں آئینی ڈھانچے کے اہم ترین ستون سپریم کورٹ کو بطور ادارہ نشانہ بنانا ملک دشمنی ہے عدلیہ کی تذلیل اور تضحیک ناقابل برداشت ہے قائد اعظم قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے تھے ہمیں ذاتیات سے بالاتر ہو کر ملک کے لئے سوچنا چایئے بادشاہت میں ذات اہم ہوتی ہے لیکن جمہوریت میں ادارے اہم ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :