ایف سی بلوچستان کی پشین میں کامیاب کارروائی ،

منشیات افغانستان سے پاکستان سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی،25من چرس برآمد،ملزم فرار، ڈسٹرکٹ کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت

ہفتہ 24 فروری 2018 18:51

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) فرنٹیئرکور بلوچستان نے پشین میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 25من چرس برآمدکرلی، تاہم ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشین کے قریب کرہ تو کے مقام پر ایف سی نے دوران چیکنگ گاڑی کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ دیا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا ،تلاشی لینے پر ایف سی نے گاڑی سے ہزار کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔کرنل حسن مختیار اعوان کے مطابق برآمد ہونیوالا چرس افغانستان سے براستہ پاکستان سمگل کیا جارہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ علاقے سے منشیات کا خاتمہ اور سرحدوں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے ڈسٹرکٹ کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت سرحدوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔