مجھے عوام زیادہ عزیز ہیں ،

اس لئے سوشل سرگرمیوں کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی کوشش ہے ، عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہیں،ہم نے صوبائی بجٹ پیش کیا تو سوشل سرگرمیوں کیلئے ضرور بجٹ مختص کیاجائیگا ،اجتماعی شادی کرنیوالے تمام جوڑوں کو مبارکباد اور ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان و زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بوائز سکائوٹس ہیڈکوارٹر میں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 24 فروری 2018 18:51

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ مجھے عام عوام بہت زیادہ عزیز ہے ،اس لئے کوشش کررہے ہیں کہ سوشل سرگرمیوں کوزیادہ سے زیادہ فروغ دیاجاسکے ،میری کابینہ سمیت بھرپور کوشش ہے کہ عوام کودرپیش مشکلات اور مسائل کے حل کو فوری طورپر ممکن بنایاجاسکے ،اجتماعی شادی کرنیوالے تمام جوڑوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنے سمیت انہیں ایک ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کرتاہوںصوبے میں عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ،ہم محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،ہم نے صوبائی بجٹ پیش کیا تو اس میںسوشل سرگرمیوںکے سلسلے میں بجٹ ضرور مختص کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

وہ اپنے خصوصی فنڈز سے 75جوڑوں کی اجتماعی شادی کے موقع پر بوائز سکائوٹس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود ،صوبائی مشیر سوشل ویلفیئر شہزاد صالح بھوتانی ،صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سردارخان بگٹی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے کی عوام مجھے بہت زیادہ عزیز ہے اس لئے میں سوشل سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر وقت کوشاں رہتاہوں ،تمام ترمصروفیات کے باوجود میری پروگرام میں شرکت کا مقصد غریب نوجوانوں اور بچیوں کی خوشی میں شامل ہوناتھا ، بلوچستان حکومت ،سماجی بہبود کے حوالے سے ہراقدام اٹھانے کیلئے تیار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں عوام کو سہولیات کی فراہمی ،ان کی مشکلات کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،ہم نے حکومت سنبھالی تو ابتداء میں مالی وسائل کی کمی کا سامنا کرنا پڑا اب بھی ہم محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،ہم نے صوبائی بجٹ پیش کیا تو اس میں اس سلسلے میں بجٹ ضرور مختص کیاجائیگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر سوشل ویلفیئر شہزاد صالح بھوتانی نے نوبہاتا جوڑوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ مشیر سوشل ویلفیئر کی جانب سے اس طرح کی تقریبات ہر سال منعقد ہوناچاہیے تاکہ غریب والدین کا بوجھ ہلکا ہو،میری کوشش ہے کہ ہر سال اجتماعی شادیوں کیلئے بجٹ میں فنڈزمختص ہو ،ہم وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں خصوصی فنڈز مختص کرے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سردارخان بگٹی نے کہاکہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے 100جوڑوں کی شادی کااہتمام کیاگیا ہے جس میں 75جوڑوں کی شادی کااہتمام آج جبکہ 25جوڑوں کی شادی کااہتمام کچھ د ن بعد نصیرآباد میں کیاجائیگا ،مذکورہ جوڑوں کی شادیوں پر تقریباًً2کروڑروپے خرچہ آیاہے جبکہ ہر ایک جوڑے کی شادی کے اخراجات 2لاکھ روپے تک ہیں ،حکومت کی جانب سے ہر جوڑے کو سونے کا سیٹ اور گھریلو سامان دیاگیاہے ۔انہوں نے نوبہاتا جوڑوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ خوشی اور محبت کے ساتھ اپنی نئی زندگی کاآغاز کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان دیگر صوبوں کے برابر ایک صف میں کھڑاہوگا۔

متعلقہ عنوان :