Live Updates

نواز شریف کا دل سندھ کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہی․

ہمیں 2013 میں سندھ سے ووٹ نہیں ملا لیکن ہم سندھ کی ترقی کو نہیں بھولے، ہمیں یقین ہے کی آئندہ انتخابات میں کراچی سے کشمور تک سندھ کے عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں گے، اگلی حکومت بنانے کے بعد میاں نواز شریف میاں شہباز شریف سندھ کے عوام کے درمیان بیٹھا کریں گی․ سینٹر مشاہد اللہ خان وفاق وزیر ماحولیات کی کراچی ائیرپور پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 فروری 2018 18:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) وفاقی وزیر ماحولیات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر کراچی ائیرپورٹ پر پارٹی رہنمائوں سینیٹر سلیم ضیا، صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر گجر، کھیل داس کوہستانی اور دیگر رہنمائوںکے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد سندھ کی ترقی اور خوشحالی ہماری حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہوگی․ سندھ کے عوام نے ماضی میں جن قوتوں کو ووٹ دیا ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کراچی حیدرآباد اندرون سندھ کے عوام کے لئے کیا کیا ہی ہمیں ووٹ نہیں ملا لیکن ہم نے جتنا کام سندھ کے لئے کیا جتنے منصوبے سندھ کے عوام کے لئے ہم دئے ہیں کسی نے نہیں دئی․ میاں محمد نواز شریف سندھ کے عوام کے ساتھ بے پناہ محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت ہے کہ میاں محمد نواز شریف واحد لیڈر ہیں جس نے عید لاڑکانہ کے مظلوم عوام کے ساتھ جاکر منائی ۔

(جاری ہے)

لیکن کبھی کسی دوسرے لیڈر کو ایسا کرتے نہیں دیکھا․ صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سینٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ ہم سندھ کو لاہور پنجاب سے بھی زیادہ ترقی یافتہ بنائیں گی․ ہم سندھ کے مستقبل سنواریں گے کراچی کو جو پیکیج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دئے وہ سندھ کی حکمران جماعت پر صوبے کے عوام کا قرض ہے لیکن وہ قرض بھی میاں محمد نواز شریف ادا کر رہے ہیں․ عوامی مسائل کی بابت وفاقی وزیر نے کہا کہ بنگالیوں کے مسئلے کے لئے بھی ہماری جماعت ہی آواز اٹھاتی ہے جب کہ بنگلہ زبان بولنے والے ہمارے بھائی کراچی میں آباد ہیں ۔

سندھ کی حکمران جماعت نے اپنے دور اقتدار میں اور موجودہ صوبائی حکومت میں بنگالیوں کے لئے کیا اقدامات کئے ً․ میاں محمد نواز شریف کے خلاف فیصلوں سے ملکی معیشت کو سخت دھچکا لگا ہی․ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار کو بریک لگ گئی ہی․ سرمایہ کار آئندہ انتخابی نتائج تک مزید سرمایہ کاری سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھائو کی واحد وجہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف آنے والے پے درپے فیصلے ہیں لیکن ان تمام رکاوٹوں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کی ترقی کا سفر رکنے نہیں دے گی اور اپنی شاندار خدمات لکی وجہ سے آنے والے انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی․
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات