چین ، کئی صوبوں میں میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا منصوبہ

ان منصوبوں پر 1.58ٹریلین امریکی ڈالر لاگت آئے گی،صوبائی ترقی و اصلاحات کمیشن

ہفتہ 24 فروری 2018 18:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) چین کے کئی صوبوں میں اس سال متعدد بڑے منصوبے شروع کئے جائیں گے ، ان منصوبوں پر دس ٹریلین یوآن(1.58ٹریلین امریکی ڈالر) کی لاگت آئے گی ۔ ان منصوبوں کا مقصد ان صوبوں اور علاقوں میں معیار اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے ۔ ان میں سے زیادہ تر منصوبے سٹریٹجک صنعتوں کے ہونگے جہاں آلات تیار کئے جاتے ہیں یا انفارمیشن ٹیکنالوجی ،بنیادی ڈھانچے کی تعمیروترقی ،نقل وحمل اور توانائی کے شعبوں میں استعمال کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

مشرقی چین کے صوبہ شانگ ڈانگ میں 4ٹریلین یوآن کی سرمایہ کاری سے 900منصوبوں پر کام ہوگا ۔صوبائی ترقی و اصلاحات کمیشن کے مطابق ان میں سے زیادہ تر منصوبے قابل تجدید توانائی ، نئی میٹریل اور اعلیٰ آلات کی تیاری کیلئے استعمال ہونگے جبکہ تیزرفتار ریلوے اور ہوائی اڈوں کی تعمیروترقی کیلئے بھی منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔ دیگر 6صوبوں جن میں ہنان ، ہیوبی ، جیانگ ژی اور گوئی ژو شامل ہیں میں بھی ایک ٹریلین یوآن کی لاگت سے منصوبے مکمل کئے جائیں گے تاہم ان صوبوں میں غربت کے خاتمے اور ماحول کے تحفظ کو ترجیح دی جائیگی ۔ مقامی حکومتیں اعلیٰ ترقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور یہ منصوبے حکومت کی انہی ترجیحات کی روشنی میں شروع کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :