پشاور، لاہور جمخانہ کے پروفیشنل گالفر سنی جان نے ہول ان ون کا کارنامہ سرانجام دے کر گاڑی جیت لی

ہفتہ 24 فروری 2018 18:23

پشاور، لاہور جمخانہ کے پروفیشنل گالفر سنی جان نے ہول ان ون کا کارنامہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) لاہور جمخانہ کے پروفیشنل گالفر سنی جان نے ہول ان ون کا کارنامہ سرانجام دے کر گاڑی جیت لی گزشتہ روز پشاور کے پی اے ایف گالف کورس پر جاری آر ایم آئی گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان نمبر ون گالفر محمد شبیر نے اپنی برتری برقرار رکھی‘سنی جان نے ہول ان ون کا اعزاز حاصل کیا انہوں نے 182 میٹر لانگ شاٹ لگاکر ہول ان ون کا ٹارگٹ حاصل کیا انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے بڑا سپرپرائز ہے انہوں نے کہا کہ میں نے سوچ رکھی تھی کہ انہوں نے اچھا اختتام کرنا ہے جس کے لئے وہ کوشاں تھے‘دوسرے رائونڈ کے اختتام پر سنی جان چوتھے نمبر پر رہے ‘شبیر اقبال پہلے نمبر پر موجود ہیں‘شبیر نے اپنا سکور133 پر پہنچا دیا ہے ‘انہوں نے چیمپئن شپ کے لئے مختص 2.4 ملین روپے کی انعامی رقم کو سراہا انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 350 گالفرز کی شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ چیمپئن شپ بہترین طریقے سے منعقد کیج ا رہی ہے محمد اشفاق 134 کے سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں‘محمد منیر 138 کے سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں ‘سنی جان مسیح 139 کے سکور کے ساتھ چوتھے جبکہ مطلوب احمد پانچویں نمبر پر ہیں ‘امیچورانڈر12 کے مقابلوں میں انٹرنیشنل گالفر اور پاکستان ٹیم کے ممبر تیمور نصیر 71 کے سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ‘اکبر قیوم بخاری دوسرے نمبر پر ہیں‘زبیر حسین 73 کے سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ‘آج تیسرے اور آخری روز تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جائے گی جبکہ گورنر خیبر پختوخوا کو بحیثیت مہمان خصوصی دعوت دی جائے گی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :