کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی معصوم شہریوں ، بچوں، عورتوں کی ٹارگٹ کلنگ بدترین دہشت گردی ہے، محمد فاروق حیدر

ہندوستانی افواج انسانیت کیخلاف سنگین جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں،اشتعال انگز کاروائیوں سے آزادکشمیرکے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 24 فروری 2018 18:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پرہندوستانی فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں کی ٹاگٹ کلنگ ،مسافر بس ،سکول وین ،چھوٹے بچوں اور عورتوں کی ٹارگٹ کلنگ بدترین دہشت گردی ہے ،اشتعال انگز کاروائیوں سے آزادکشمیرکے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے ۔

ہندوستانی افواج انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں ۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل ،یورپی یونین سمیت بااثر ممالک ہندوستانی افواج کی جانب سے معصوم شہریوں کے قتل عام پر فوری نوٹس لیں ۔اور مودی سرکار کو ان اقدامارت سے روکیں بصورت دیگر خطے میں امن کو لائق خطرات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائن آف کنٹرل بھارتی افواج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کے حوالے سے مذمتی بیان میں کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کنٹرول لائن کی دوسری جانب شہریوں اور مقامی آبادی پر فائرنگ نہیں کرتی ان کا نشانہ صرف اور صرف ہندوستان کی عسکری تنصیبات ہوتی ہیں جبکہ ہندوستان جان بوجھ کر شہریوں پر فائرنگ کرتا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کنڑول لائن کی دونوں اطراف بسے والے کشمیری اور ورکنگ بائونڈری کے اپر رہنے والے سارے ریاستی باشندے پاک فوج کو اپنی فوج اور اپنی آزادی کی محافط سمجھتے ہیں جبکہ ہندوستان کو قابض اور جہاریت سمجھ کر مقبوضہ کشمیرکے اندر اس کے خلاف اپنی آزادی کی جہدوجد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

کشمیرکے مسئلہ کا ایک ہی حل ہے وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہے ۔جس پر عملد رآمد کیلئے بین اقوامی برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔