Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، بابر سلیم خان، حاجی شیراز خان

خیبرپختونخوا حکومت نے کرپشن کے نت نئے طریقے ایجاد کئے ،ایک طرف عمران خان نواز شریف پر قرض لینے پر تنقید کرتے ہیں دوسری طرف صوبائی حکومت خود قرض لیکر بی آر ٹی اور سوات ایکسپریس وے منصوبہ بنارہی ہے ، لیگی ارکان صوبائی اسمبلی کا جلسے سے خطاب

ہفتہ 24 فروری 2018 18:21

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز حاجی شیراز خان اور بابرسلیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جبکہ انہوں نے کرپشن کے نت نئے طریقے ایجاد کئے ہیں ،ایک طرف عمران خان نواز شریف پر تنقید کرتے ہیں کہ نواز شریف قرضے لے رہے ہیں جبکہ اب خود اُ ن کی صوبائی حکومت قرضے لے کر بی آر ٹی اور سوات ایکسپریس وے منصوبہ بنارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرغز میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس سے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان ، صوبائی سینئر نائب صدر افتخار احمد خان ،صوبائی نائب صدر حاجی سجاد خان ،ضلع کونسل کے ممبر جہانزیب خان ،انتظار محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،ایم پی ایز شیراز خان اور بابر سلیم نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ ہم نے صوبے میں 350 ڈیمز بنائے ہیں ،نیازی صاحب سے پوچھتا ہوں کہ ہم نے تو صوبے میں ایک ڈیم تک نہیں دیکھا ،کہاں ہے آپ کے ڈیمز صوبائی حکومت نے بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کی ہے ،مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر اُن کا احتساب کرے گی ،انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنا خطرناک ہے کہ اپنے ہی پارٹی کے کارکنوں کو ڈستے ہیں جس کی واضح مثال پانچ بچوں کی ماں بشری ٰ مانیکا ہے جن کو شوہر سے طلاق دلوا کر خود شادی رچالی ،کل کا کیا پتہ کہ عمران خان وزیراعظم نہ بننے پر بشریٰ کو طلاق دے کر کسی اور کو پھسالے ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ایک سازش کے تحت نکال دیا گیا ،امریکہ نے عمران خان اور چیف جسٹس کے ساتھ مل کر نوازشریف کے خلاف سازش کی ،سینیٹ الیکشن کے عین موقع پر نوازشرریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانا ایک سازش ہے ،اور یہی سازشی لوگ نہیں چاہتے کہ سینیٹ میں ن لیگ کی اکثریت ہو ،الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کا سینیٹ الیکشن کے لئے مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کو آزاد حیثیت سے الیکشن کرانے کا جو فیصلہ دیا ہے تو پھر چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر اداروں کے سربراہوں کو بھی ہٹادے کیونکہ اُن کی تقرری بھی نوازشریف نے ہی کی ہے ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ،مسلم لیگ ن کو ختم کرنے والے شیخ چلی کے خواب سے نکل آئے ،ن لیگ کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں ،جتنا دبائو ن لیگ پر ڈالو گے اتنے ہی کارکن اور پارٹی مزید مضبوط ہونگے،انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کامیابی حاصل کرکے مرکز کے علاوہ چاروں صوبوں میں حکومت بنائیگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات