صوبے کی تعمیر و ترقی میں محکمہ تعمیرات ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، حافظ حفیظ الرحمن
ماضی کے حکمرانوں نے ادارے کی بہتری پر توجہ نہیں دی، گلگت بلتستان تعمیروترقی کی راہ پر گامزن ہے ،ترقیاتی بجٹ دگنا ہوگیا ہے ،مخالفین کے پاس اور کوئی ایجنڈا نہیں اس لئے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 24 فروری 2018 18:21
(جاری ہے)
نئے ملنے والے نظام کے تحت گلگت بلتستان کو بھی دیگرصوبوں کی طرز پر بجٹ امور کشمیر کے بجائے صوبے کو ریلیز ہوگا۔
آئندہ2ماہ میں پی ایس ڈی پی منصوبوں میں تاخیر کا سبب بننے والے مسائل بھی حل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اوپن فورم میں پالیسیز بنانے کا مقصد اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ تمام اداروں میں اصلاحات متعارف کرائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر سیکریٹری تعمیرات اور تینوں ریجن کے چیف انجینئرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو ادارے کی مزید بہتری ، ترقیاتی منصوبوں کے پری کے نظام کو مزید شفاف بنانے کیلئے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر اپنے سفارشات تیار کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ایجنڈا صوبے کی تعمیر و ترقی کو عملی جامعہ پہنانا ہے محکمہ تعمیرات کی کارکردگی قابل تحسین ہے منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ شیڈول 4اور شیڈول 5کی صوبے کومنتقلی کے بعد صوبے کا اپنا پیپرا قوانین بنائے جائیں گے۔ بورڈ آف ریونیو کی منظوری دی جاچکی ہے جس کے تحت قومی خزانے کو لوٹنے والے ٹھیکیداروں سے ریکوری کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبے سے کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن کے ادارے کو فعال کیا جارہاہے۔ سرکاری ملازمین ایمانداری اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سرانجام دیں صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر کے نظام کو مزید بہتر اور موثربنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ چند ترقیاتی منصوبوں کی معیار کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں ۔ سیکریٹری تعمیرات اور چیف انجینئرز منصوبوں کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے روایتی طریقہ کار کے بجائے جدید خطوط پر تعمیرات کو یقینی بنائیں۔ ہماری جماعت کی پالیسی تعمیر و ترقی کویقینی بنانا ہے بلاتفریق تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سے ماہانہ بنیادوں پر ہونے والی ورکس کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے تاکہ دوردرازعلاقوں سے ایکسین اور فیلڈ سٹاف کا وقت بچایا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.