نیب اپنا کا م قانون ،میرٹ ،شفافیت اور انصاف کے اصولوں کے مطابق کرتا رہے گا ‘ ترجمان نیب

احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی ،ٹھوس شواہد موجود ہیں ریمانڈ کے اختتام پر صورتحال کی مزید وضاحت معزز احتساب عدالت میں رپورٹ کی صورت میں پیش کی جائے گی

ہفتہ 24 فروری 2018 18:21

نیب اپنا کا م قانون ،میرٹ ،شفافیت اور انصاف کے اصولوں کے مطابق کرتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) قومی احتساب بیور کے ترجمان نے کہاکہ نیب انتہائی نا مساعد حالات کے باوجود اپنا کا م قانون ،میرٹ ،شفافیت اور انصاف کے مروجہ اصولوں کے مطابق کرتا رہے گا ۔نیب کسی قسم کی دھمکی ،سرزنش ،احتجاج یا تنبیہ کو اپنے قانونی کام کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دے گا ۔احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی ہے ا ور اس ضمن میں نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب نے کہا کہ ریمانڈ کے اختتام پر صورتحال کی مزید وضاحت معزز احتساب عدالت میں رپورٹ کی صورت میں پیش کی جائے گی ۔زیب داستان کے لیے کوئی بھی کچھ بھی کہے اس کا جواب معاملہ کے عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے نہیں دیا جائے گا تاہم نیب اس بات کی مکمل یقین دہانی کرواتا ہے کہ کسی بھی امتیازی سلوک کا کوئی احتمام نہیں ،نہ ہی کبھی ایسا ہوا ہے اور نہ ہوگا ۔نیب کا سیاست یا کسی سیاسی جماعت یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں ۔نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف اور صرف پاکستان ،آئین پاکستان اور پاکستان کی عوام سے ہے ۔نیب لاہور میں رینجرز کی تعیناتی احد چیمہ کی حفاظت اورمتعلقہ ریکارڈ کے تحفظ کے لیے ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :