عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنا ہمار ا بنیادی حق ہے ،جس سے اتفا ق نہیں ہوگااس پر تنقید کے ساتھ تبصرہ بھی کرینگے ‘سردار ایاز صاد ق
نیب مشرف دور کا کالاقانون ہے اس قانون میں پہلے جیل میں ڈالا ،بعد میں تحقیقات شروع کی جاتی ،اس پر قانون سازی ہونی چاہیے نیب کوچاہیے دوسروں کی عزت نفس کا خیال رکھے ،چیئرمین نیب نوٹس لیں ،کسی پی سی او ججز کو نہیں مانتا اورنہ کسی کے سامنے پیش ہونگا‘میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 24 فروری 2018 18:18
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کو جو اہمیت حاصل ہے اس کوئی ختم نہیں کرسکتا ۔
انہوںنے کہاکہ مشرف پاکستان آنا چاہتے ہیں مگر آنے سے گھبراتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سیاستدان ہی ہوتے ہیں جو ہر ظلم کے سامنے سیسہ پلائی دیور بن جاتے ہیں اور اسکی سب سے بہترین مثال سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ہیں جو ظلم کے سامنے کھڑے بھی ہوئے اور عوام کاموقف کو پیش بھی کیا ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنا ہمار ا حق ہے اور جس سے اتفا ق نہیں ہوگااس پر تنقید بھی کریں گے اور تبصرہ بھی کریں گے ہمیں تنقید کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ انہوںنے نیب کے حوالے سے کہاکہ نیب کوچاہیے دوسروں کی عزت نفس کا خیال رکھے اور اس حوالے سے چیئرمین نیب کو خود نوٹس لینا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ جب تک جرم ثابت نہ اس سے پہلے کسی کو گرفتار کرنا غیر مناسب ہے جس سے اس کے اہل خانہ پر برے اثرات مرتب ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ پی سی او ججز کا ایک ڈکیٹر سے حلف لینا غیر مناسب تھا مجھے معلوم نہیں کہ اس وقت کوئی پی سی او جج موجود ہے کہ نہیں مگر میں نہ ہی کسی پی سی او جج کو مانتا ہوں اور نہ ہی کسی پی سی او جج کے سامنے پیش ہونگا ۔نیب مشرف کے دور کا کالاقانون ہے اس کو بنانے کا مقصد سیاستدانوں کی وفا داریاں تبدیل کرواناتھا اوراس کالے قانون کی وجہ سے متعدد کاروباری حضرات ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔اس قانون میں سب سے پہلے جیل میں ڈالا جاتا اور بعد میں تحقیقات شروع کی جاتی تھی اس قانون پر قومی اسمبلی میں اکثریت رائے سے قانون سازی ہونی چاہیے ۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.