روز ٹیلر کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 37 رنز درکار

ہفتہ 24 فروری 2018 18:18

روز ٹیلر کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے ..
ہملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 37 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ٹیلر (آج) اتوار کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول پہلے ون ڈے میں 7 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر ٹیلر کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے کیوی بلے باز بن جائیں گے، اس سے قبل سٹیفن فلیمنگ اور نیتھن ایسٹل بھی کارنامہ انجام دے چکے ہیں، فلیمنگ 8007 رنز بنا کر سرفہرست ہے، ایسٹل نے 7090 رنز بنائے ہوئے ہیں، ٹیلر نے 201 میچز میں 17 سنچریوں کی مدد سے 6963 رنز بنا رکھے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :