جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان

ہنرچ کلاسن اور ویان ملڈر کی پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ میں طلبی، ڈوپلیسی، ویلیئرز، ڈی کوک اور ٹیمباباووما کی دوبارہ ٹیم میں واپسی، کرس مورس، پہلک وایو اور اولیوائر ڈراپ

ہفتہ 24 فروری 2018 18:18

جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کیلئے سکواڈ ..
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) جنوبی افریقہ نے آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ہنرچ کلاسن او ویان ملڈر کی پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ میں طلبی ہوئی ہے، کپتان فاف ڈوپلیسی، اے بی ڈی ویلیئرز، ڈی کوک اور ٹیمبا باووما جو کہ فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز نہیں کھیل سکے تھے کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے تاہم ان کی میچز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی، آل رائونڈر کرس مورس، اینڈائل پہلک وایو اور فاسٹ بائولر ڈینی اولیوائر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم مار چ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، تھیونس ڈی برائون، اے بی ڈی ویلیئرز، ڈین ایلگر، ہنرچ کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرم، مورنے مورکل، ویان ملڈر، نگیڈی، ورنن فلینڈر اور کاگیسوربادا پر مشتمل ہے۔۔

متعلقہ عنوان :