نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر 1ماہ کے اندر اڈیالہ جیل میں ہوں گے،سردار لطیف

کھوسہ کی پیش گوئی

ہفتہ 24 فروری 2018 18:15

نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر 1ماہ کے اندر اڈیالہ جیل میں ہوں گے،سردار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پیش گوئی کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر ایک ماہ میں اڈیالہ جیل میں ہوں گے جبکہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے صاحبزادوں کو عدم حاضری پر سزا ہو گی، وہ لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ احتساب عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں نواز شریف کی ملکی اور غیر ملکی جائیداد بھی قرق ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جتنا بڑا جرم کیا ابھی تک اس کے ساتھ رعایت ہو رہی ہے ایک سوال کے جواب میں سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھرنے کے وقت ریحام خان اور الیکشن کے وقت پیرنی سے شادی کر لی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آئندہ الیکشن میں کچھ نہیں ملے گا۔