دو روزہ بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس 26 فروری سے شروع ہو گی

ہفتہ 24 فروری 2018 17:45

لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء)لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس کل 26 فروری سے شروع ہو گی،لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام دو روزہ ایشیاء پیسفک ماحولیاتی انصاف کانفرنس کل26 فروری کو صبح 9 بجے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، دو دن تک جاری رہنے والی کانفرنس سے سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین بھی ماحولیاتی انصاف کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔