قصور ویڈیو اسکینڈل میں عدم ثبوت کی بناء پر12 ملزمان بر ی

ہفتہ 24 فروری 2018 17:45

لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل میں عدم ثبوت کی بناء پر12 ملزمان کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

انسداددہشت گردی خصوصی عدالت کے جج چوہدری محمد الیاس نے فیصلہ سنادیا،12 ملزمان پر قصور میں دانش نامی نوجوان پر بدفعلی کا مقدمہ درج تھا،بری ہونے والے ملزمان میں تنزیل الرحمن، عتیق الرحمن، سلیم اختر شیرازی، وسیم عابد ،علیم آصف، وسیم سندھی، عرفان فریدی، فیضان مجید، علی مجید، عثمان خالد اورعرفان فریدی شامل ہیں۔عدالت نے عدم ثبوتوں کی بنا ء پر تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیدیا ،پراسکیوشن نے ملزمان کیخلاف 16واہان پیش ہو ئے تھے۔

متعلقہ عنوان :