روس پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مستحکم کرنیکا خواہاں ہے، الیکسی ملر

ہفتہ 24 فروری 2018 17:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) روس کی سب سے بڑی توانائی کمپنی گاز پروم کے چیئر مین الیکسی ملر نے کہا کہ روس پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مستحکم کرنیکا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے حالیہ دورہ روس کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں ان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

روس میں پاکستان کے سفیر قاضی ایم خلیل اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اکتوبر 2017میں ایل این جی کی درآمد اور اکتوبر 2015میں این ایس جی پائپ لائن منصوبے سے متعلق بین الحکومتی معاہدوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور دیا گیا۔وزیر خارجہ اور چیئر مین گاز پروم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گاز پروم پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :