پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

ہفتہ 24 فروری 2018 17:44

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے حافظ غلام مرتضیٰ سلیم ولد محمد سلیم اختر کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’ڈینٹل پلیق والے بائیو فلم بیکٹریا پر حیات کش مرکبات کا اثر‘‘کے موضوع پر،حماد طفیل چوہدری ولد محمد طفیل چوہدری کومیڈیسن کے مضمون میں ان کے’’پلیٹلٹ بیگ کے مائیکرو بیالوجیکل پہلو ‘‘کے موضوع پر،کلثوم بانو دختر انوا ر الحق باجوہ کواکنامکس کے مضمون میں ان کے’’پاکستان میں سماجی و معاشی تفاوت اور ہمہ گیر ترقی کی ناگزیریت‘‘کے موضوع پراورمہوش خان دختر ناصر جمیل خان کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’کماد کی کانگیاری بیماری کیلئے مزاحمتی اور حساس اقسام کا سالماتی اور جنیاتی خواص کا تجزیہ ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :