پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام آن کیمپس ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد

ہفتہ 24 فروری 2018 17:44

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام فیصل بینک پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے طلبہ کیلئے آن کیمپس ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، بینک آفیشلز ، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے انعقاد کا مقصد کالج کے طلبہ کو بینکنگ معاملات بارے مشکلات سے آگاہی دینے کے ساتھ نوکریوں کے حصول کا موقع فراہم کرنا تھا۔ آن کیمپس ریکروٹمنٹ ڈرائیوکا انعقاد کرنے والے بینک آفیشلزکی جانب سے کالج کے طلبہ کیلئے کی گئی کاوش پرڈاکٹر مبشر اور ان کی ٹیم کو سراہاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتی ہیں جس کا اظہار وہ عملی زندگی میںبہتر نتائج دے کر کرتے ہیں۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنے علم اور مہارت میںاضافے کیلئے ہر موقع سے بھرپور استفادہ کریں اور ملکی معیشت میں استحکام اور خاندان کی خوشحالی کیلئے کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :