عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کروائی گئی، ادویات پہنچانی ہیں،اہلیہ احد چیمہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 فروری 2018 17:29

عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کروائی گئی، ادویات پہنچانی ہیں،اہلیہ ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 فروری 2018ء) :سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد نے کہا ہے کہ نیب نے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کروائی، خاوند کوان کی ادویات پہنچانا چاہتی ہوں،بچے بھی باپ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن نیب تعاون نہیں کررہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد اپنے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نیب نے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کروائی۔

انہوں نے بتایا کہ خاوند کوان کی ادویات پہنچانا چاہتی ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ بچے بھی باپ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن نیب تعاون نہیں کررہی ہے۔دوسری جانب ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم موصول ہونے کے بعد ملاقات کروانے کافیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :