اسلام آباد میں کریم ڈرائیور کا قاتل گرفتار، پولیس نے میڈیا سے بات نہیں کرنے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 فروری 2018 17:28

اسلام آباد میں کریم ڈرائیور کا قاتل گرفتار، پولیس نے میڈیا سے بات نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2018ء) : وفاقی دارالحکومت میں معروف ٹیکسی سروس کریم کے ڈرائیور کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم عطاءاللہ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ ایس ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ کریم ڈرائیور کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد ملی۔ملزم عطاء اللہ اس سے قبل بھی گن پوائنٹ پر ایسی وارداتیں کرتا رہا ہے۔

میڈیا ٹاک کے دوران ہی ملزم عطاءاللہ نے اپنے منہ سے کپڑا ہٹایا۔

(جاری ہے)

اور میڈیا سے بات کرنا چاہی جس پر ایس ایس پی سٹی نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ملزم کو اندر لے جایا جائے۔ملزم نے چلانا شروع کردیا کہ میں نے کسی کو قتل نہیں کیا۔مجھے قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ لیکن ملزم کو میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہ دی گئی اور پولیس اہلکار ملزم کو زبردستی اندر لے گئے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو میڈیا سے بات کرنے سے منع کرنے پر میڈیا نمائندوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل آں ڈیوٹی کریم ڈرائیور 26 سالہ جنید مصطفیٰکو رائیڈ کے دوران ہی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔