نیب لاہور نے احدچیمہ کی نشاندہی پرشاہد شفیق نامی شخص کوگرفتار کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 فروری 2018 17:20

سرگودھا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 فروری 2018ء) : نیب لاہور نے شاہد شفیق نامی شخص کوگرفتار کرلیا ہے،شاہد شفیق کواحد چیمہ کی نشاندہی پرگرفتار کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے کرپٹ افراد کیخلاف کاروائی تیز کردی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے پنجاب آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کوگرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔اب نیب لاہور نے نیب لاہور نے شاہد شفیق نامی شخص کوگرفتار کرلیا ہے،شاہد شفیق کواحد چیمہ کی نشاندہی پرگرفتار کیا گیا ہے ۔شاہد شفیق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بورڈ ممبر تھے۔دوسری جانب ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی۔گرفتاری کیلئے تمام ٹھوس شواہد کو مدنظررکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :