یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے سپورٹس پروگرامز ترتیب دے دئیے

ہفتہ 24 فروری 2018 17:27

یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) 23مارچ یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے سپورٹس پروگرامز ترتیب دے دئیے ہیںجن میںبیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس۔

(جاری ہے)

آرجری(تیراندازی)،فٹ بال ،باسکٹ بال ،کرکٹ ،سکوائش ،ہاکی کے مقابلے شامل ہیں،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی عبدلواحید بابر نے بتایا کہ ان ڈورگیمز کے مقابلے شہباز شریف کمپلیکس میں مقابلے منعقد ہونگے جبکہ آوٹ دوڑ مقابلے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم گورنمنٹ وقار انساء کالج برائے طالبات ڈویژن پبلک سکول کے گراوند راولپنڈی میں منعقدہ ہونگے ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر طلعت محمودگوندل کی ہدایت پر ضلع بھر میں یوم پاکستان کو جوش و خروش سے منایا جائے گا کھیلوں کے مقابلوں کے خصوصی اقدامات کئیے جائیںگے۔وحید بابرنے کہا کہ کھلاڑی کھیلوں کے مقابلوں میں زوق و شوق سے حصہ لے کر یوم پاکستان کے موقع پر وطن عزیر سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کریںگے۔

متعلقہ عنوان :