لوگوں کو اب فیصلہ کرنا ہے کیا یہی ظلم سہتے رہنا ہے یا اب ان ظالموں کے خلاف کھڑا ہونا ہے، مصطفی کمال

مصطفی کمال تمام قومتیوں کو ایک جگہ جمع کرکے اپنے حصہ کا انقلاب لا چکے ہیں رضا ہارون،آنے والے الیکشن پی ایس پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب

ہفتہ 24 فروری 2018 17:27

لوگوں کو اب فیصلہ کرنا ہے کیا یہی ظلم سہتے رہنا ہے یا اب ان ظالموں کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں انقلاب اس وقت تک نہیں آسکتا ہے جب تک ہم ایک قوم صرف اور صرف پاکستانی نہ بن جائیں اور اگر ہم سب ایک قوم بن گئے اور تمام قومیتوں کے لوگ ایک جھنڈا تلے جمع ہوگئے تو ملک میں انقلاب آنے سے دنیاکی کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی جب تک ہم اپنی سوچ کو لامحدوداور شعور کو بیدار نہیں کریں گے اور حق اور باطل میں فرق نہیں کریں گے صحٰیح کو صحیح اور غلط کو غلط نہیں کہنگے اس وقت تک ہم پر اسی طرح ظالم حکمران مصلط رہینگے اور اپنا ظلم کر تے رہینگے اور جب تک ہم ظالم حکمرانوں کے آگے کھڑے نہیں ہونگے اس وقت تک نہ تو ملک میں کوئی انقلاب آیئگا اور نہ ہی کوئی تبدیلی آئیگی اپنے حق کے لئے ہمیں خود کھڑا ہونا پڑے گا آسمان سے کوئی فرشتے نہیں اترینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار انہوں نے الیکشن مہم کے سلسلے میں حلقے این ای256 گلستان جوہر میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر پی ایس پی وائس چیئرمین اشفاق منگی، صدر کراچی ڈویژن آصف حسنین، ممبر نیشنل کؤنسل ارتضی فاروقی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گلستان جوہر کی سڑکیں پانی اور سیورج کی لائنز سمیت دیگر انفرااسٹرکچر تعمیر میں ہم نے راتوں کو جاگ کر، فیملی کو چھوڑ کر دن رات ایک کی اور آج گلستان جوہر سمیت کراچی کی تباہی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے مجھے اس دکھ کا احساس سب سے زیادہ اسلیئے ہے کے میں نے اس شہر کو اپنے گھر کے ڈرائنگ روم کی طرح بنایا اور سجایا تھا، انہوں نے کہاکہ آج اس شہر کے مینڈیٹ کے دعویدار اس چیز پر نہیں لڑ رہے کے کراچی میں کچرا نہیں اٹھ رہا یا پانی نہیں آرہا بلکہ ایک دوسرے کو نوچنے کی وجوہات پیسہ اور اقتدار ہے، ان کو احساس نہیں کہ آپ اپنے بچے کو دودھ اسلیئے نہیں پلارہے کہ اس پیسہ سے اس بچے کے لیئے پانی خریدنا ہے کیونکہ ان کے کاروبار دبئی اور امریکہ میں موجود ہیں ان کو نہ مہاجروں کا دکھ ہے نہ ہی اپنے کارکنان کاانہوں نے کہاکہ آپ لوگوں کو اب فیصلہ کرنا ہے کیا یہی ظلم سہتے رہنا ہے یا اب ان ظالموں کے خلاف کھڑا ہونا ہے انشاللہ آئندہ الیکشن ثابت کریں گے اورآئندہ الیکشن پی ایس پی کلین سوئپ کرے گی اور کراچی کو اس کو روشنیاں واپس لوٹائیں گے اسی طرح الیکشن مہم کے سلسلہ میں حلقے این اے 239 بلدیہ منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے کہاکہ مصطفی کمال تمام قومتیوں کو ایک جگہ جمع کرکے اپنے حصہ کا انقلاب لا چکے ہیں اور یہ بات کسی انقلاب سے کم نہیں ہے اگر کوئی نظام کی تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑا ہوجائے توہمیں اس جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار اداکرنا چاہیے تاکہ ہم سندھ سمیت پورے پاکستان کی تقدیر بدل دیں،اس مو قع پر بلدیہ میں واقع سلطان میاں کی درگاہ پر سیکرٹری جنرل پی ایس پی رضا ہارون، کراچی ڈویژن کے سینئر وائس صدر عادل صدیقی نے حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ حلقے این اے 244 ناظم آباد میں بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی، نیشنل کونسل کے رکن آفاق جمال نے کہا کہ ستر سال گزر جانے کے باوجود آج بھی لوگ پینے کے صاف پانی صحت و علاج معالجے اور روز گار کی بنیاد ی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی اقتدار کے لئے نہیں بلکہ عوام بالخصوص سندھ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ناظم آباد گلبار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے سینئر وائس چئیر مین ڈاکٹر صغیر احمد اور وائس چیئر مین وسیم آفتاب نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی لسانیت سے پاک ہو کر عوامی حقوق کی جدوجہد کررہی ھے اور آنے والے الیکشن میں پاک سر زمین پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر کراچی کے شہریوں کو پانی تعلیم صحت کی سہولیات میسر ہونگی تو اس کا سب سے ذیادہ فائدہ انہیں ہوگا جو یہاں سب سے بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔