ٹکراؤ کی پالیسی جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں ،ْ بلاول بھٹو زر داری
ملک میں اصل مسائل پر بات نہیں ہورہی ،ْپانامہ اور اقامہ کی عوام کو پرواہ نہیں،ْمیاں صاحب نے مخالفین کیخلاف فیصلوں پربغلیں بجائیں ،ْ آپ نے سزاؤں کیلئے ججوں پر دباؤ ڈالا، ایک آمر کو معافی نامہ لکھ کردیا ،ْآپ کو عمر قید کی سزاسنائی گئی ،ْآپ نے اپیل تک نہیں کی، آٹھ سال بعد واپس آئے تو ساری سزائیں معاف کردی گئیں ،ْ چیئر مین پیپلزپارٹی نے قومی ادارہ برائے امراض قلب ہسپتال کا افتتاح کردیا زر داری اوربلاول کی سربراہی میں پورے پاکستان میں عوامی اور پیپلز پارٹی کی حکومت لائیں گے ،ْ مراد علی شاہ
ہفتہ 24 فروری 2018 17:25
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان بھر میں جہاں ڈھائی لاکھ لوگ امراض قلب کے باعث جاں بحق ہوجاتے ہیں وہیں سندھ واحد صوبہ ہے جس نے اس شرح کو کم کرنے کا عزم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے سندھ میں ہسپتال قائم کیے جارہے ہیں اور سکھر میں یہ دل کا ہسپتال کراچی کی طرح بنایا گیا ہے اور یہاں اس جیسی ہی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ سکھر میں قائم قومی ادارہ برائے امراض قلب میں عوام کو ہر سہولت مفت دستیاب ہے اور ہم صرف ایک شہر نہیں بلکہ پورے صوبے پر توجہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں امراض قلب کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور یہ ہسپتال سکھر کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کریگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہرجان قیمتی ہے، ایک انسان کو بچانا انسانیت بچانے کے مترادف ہے، پانچ سال سیاسی جماعت ایک شہر کو ترجیح دیتی رہی لیکن پیپلزپارٹی نے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دی،اسکول،کالج بنائے، یونیورسٹیاں بنائیں ،ْ 6 بڑے ہسپتال بنائے۔انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے مخالفین کیخلاف فیصلوں پربغلیں بجائیں ،ْ آپ نے سزاؤں کیلئے ججوں پر دباؤ ڈالا، میاں صاحب آپ نے ایک آمر کو معافی نامہ لکھ کردیا ،ْآپ کو عمر قید کی سزاسنائی گئی،آپ نے اپیل تک نہیں کی، آٹھ سال بعد واپس آئے تو ساری سزائیں معاف کردی گئیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ ٹکراؤ کی پالیسی جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں ،ْ ملک میں اصل مسائل پر بات نہیں ہورہی، پانامہ اور اقامہ کی عوام کو پرواہ نہیں، آپ کو کیوں نکالا اس سے عوام کوغرض نہیں، یہ عوام کے مسائل نہیں ،ْعوام کے مسائل پر کام نہیں ہورہا، مہنگائی کہاں تک پہنچ گئی صحت اور تعلیم کی صورتحال کیاہے۔بلاول بھٹو زداری نے کہا کہ مرکز،کشمیر اور پنجاب میں ان کی حکومت ہے مگررونا ختم نہیں ہوتا، جو کام ان کو کرنا ہے وہ نہیں کرتے ،ْجو نہیں کرنا وہ کررہے ہیں، ملک کے اثاثے اونے پونے داموں بیچے جارہے ہیں، ذاتی ایئرلائن چلارہے ہیں اور قومی ایئرلائن فروخت کررہے ہیں، حالات جیسے بھی ہوں، اپنی ماں کا زیور نہیں بیچاجاتا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدہ کیا وہ پورا کیا اور سکھر میں ہسپتال بنا کر پیپلز پارٹی نے احسان نہیں بلکہ اپنا فرض ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی سربراہی میں لوگوں کی خدمت کرتے رہیں اور رواں سال ہم ان دونوں رہنماؤں کی سربراہی میں پورے پاکستان میں عوامی اور پیپلز پارٹی کی حکومت لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی کہیں درخت لگا رہا تو کوئی بسیں چلا رہا لیکن پیپلز پارٹی سندھ میں صرف عوامی خدمت کررہی ہے اور پیپلز پارٹی ہی ظلم اور ناانصافی ختم کریگی۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی جب بھی حکومت میں آتی ہے وہ عوام کی خدمت کے کام کرتی ہے اور صوبہ سندھ عوامی خدمت میں سب سے آگے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.