تاپی پائپ لائن منصوبے سے ملکی ترقی کو فروغ اور ہنر مند و غیر ہنر مند ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا، غضنفر بلور

ہفتہ 24 فروری 2018 17:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف تجارت و صنعت کے صدر غضنفر بلور تاپی پائپ لائن منصوبے کے کامیاب اجراء پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے سے ملکی ترقی کو فروغ اور ہنر مند و غیر ہنر مند ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں غضنفر بلور نے کہا کہ تاپی پائپ لائن منصوبہ نہ صرف پاکستان،افغانستان،ترکمانستان اور بھارت کیلئے گیس کے حصول کا ایک ذریعہ ہے بلکہ اس سے چاروں ملکوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔