پی ٹی ڈی سی نے سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے سی پیک روٹ پر موٹلز تعمیر کرنیکا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی عبدالغفور

ہفتہ 24 فروری 2018 17:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ٹی ڈی سی)نے سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے سی پیک روٹ پر موٹلز تعمیر کرنیکا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی عبدالغفور نے ہفتہ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ڈی سی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کی غرض سے موٹلز تعمیر کرنے کیلئے سی پیک سلک روٹ پر اراضی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت ملکی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے اہم سیکٹر ہے اور سی پیک دونوں ملکوں کے مابین معیاری سیاحت میں بہتری کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :