شین واٹسن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی بائولر بن گئے

ہفتہ 24 فروری 2018 17:25

شین واٹسن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے آسٹریلوی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں 3 وکٹیں لیکر 200 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کیا، آسٹریلیا کی طرف سے اس سے قبل ڈرک نینز اور شان ٹیٹ بھی کارنامہ انجام دے چکے ہیں، ڈرک نینز 257 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، شان ٹیٹ 218 وکٹیں لیکر دوسرے اور واٹسن 201 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوائن براوو کو حاصل ہے جنہوں نے 413 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :