آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل ، نیب نے شاہد شفیق کو گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 فروری 2018 17:16

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل ، نیب نے شاہد شفیق کو گرفتار کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2018ء) : آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں نیب نے شاہد شفیق کو گرفتار کرلیا۔ شاہد شفیق نامی شخص کو سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔شاہد شفیق پیرا گون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا کا بھائی ہے۔ نیب لاہور نے بھی شاہد شفیق کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی تیز کردی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے پنجاب آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کوگرفتارکرکے تحقیقات شروع کیں جس کے بعد اب نیب لاہور نے شاہد شفیق نامی شخص کوگرفتار کرلیا ہے۔ شاہد شفیق کواحد چیمہ کی نشاندہی پرگرفتار کیا گیا ہے ۔شاہد شفیق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بورڈ ممبر تھے۔شاہد شفیق پیرا گون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا کا بھائی ہے۔ نیب لاہور نے بھی شاہد شفیق کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی ہے۔گرفتاری کے لیے تمام ٹھوس شواہد کو مد نظررکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :