بچوں سے زیادتی کے حوالے سے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

ہفتہ 24 فروری 2018 17:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) بچوں سے زیادتی کے حوالے سے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (پیر) کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری وزارت قانون و انسانی حقوق موجودہ قوانین اور سپریم کورٹ کے بچوں سے زیادتی کے حوالے سے حالیہ فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ سیکرٹری وزارت انصاف بچوں کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔سیکرٹریکیڈ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی کے حوالے سے آگاہی کے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ اس کمیٹی کی چئیرپرسن وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگ زیب ہیں۔