منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن ، ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان

ممبرسازی مہم کیلئے یونین کونسل سطح سے لے کر پی پی سطح تک کیمپ لگائے جائینگے ْمعاشرے کو امن اور رواداری کی ضرورت ہے، کارکنان ممبر سازی مہم میں بھرپور حصہ لیں‘رفیق نجم

ہفتہ 24 فروری 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا ،ورکرز کنونشن کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ انجنیئر محمد رفیق نجم نے کی،جبکہ امیر تحریک منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید،صدر عوامی تحریک لاہورچوہدری محمد افضل گجر،اشتیاق حنیف مغل،حاجی فرخ،یونس نوشاہی سمیت منہاج القرآن لاہور کے ضلعی،تحصیلی اور پی پی عہدیداران کے ساتھ ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ورکرز کنونشن میں لاہور سمیت ملک بھر میں تحریک منہاج القرآن کی ممبر شپ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ ممبر شپ مہم ایک ماہ جاری رہے گی،ممبرسازی مہم میں یونین کونسل سطح سے لے کر پی پی سطح تک کیمپ لگائے جائینگے۔

(جاری ہے)

کیمپس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ،صوبائی،ضلعی و تحصیلی رہنماء اور کارکنان موجود ہونگے۔ورکرز کنونشن میں ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم شروع کرنیکا اعلان بھی کیا گیا ۔

ممبر سازی مہم کیلئے کمپیوٹرائزڈ فارم تمام عہدیداران کو پہنچا دئیے گئے ہیں۔کنونشن میں اعلان کیا گیا کہ ممبر ساز ی مہم میں لاہور سمیت پورے ملک سے تحریک منہاج القرآن کے 10لاکھ سے زائد نئے ممبرز بنائے جائیں گے۔نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن رفیق نجم نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے عہدیداران ممبر سازی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور ورکرز سے رابطے میں رہیں،انہوں نے کہا کہ آج ملک و قوم کو امن اور رواداری کی ضرورت ہے،سربراہ پاکستان عوامی تحریک پوری دنیا میں امن،محبت،رواداری اور یکجہتی کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہوں۔ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو دنیا سفیر امن اور سفیر محبت کے نام سے جانتی ہے۔

متعلقہ عنوان :