احتساب عدالت نے جامشورو جوائنٹ وینچر کمپنی لمیٹڈ میں 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 26فروری تک ملتوی کردی

ہفتہ 24 فروری 2018 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) احتساب عدالت نے جامشورو جوائنٹ وینچر کمپنی لمیٹڈ میں 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 26فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم،شعیب وارثی،ذوہیر صدیقی،خالد رحمان اوردیگرملزمان پیش ہوئے ۔عدالت میں ملزم خالد رحمان کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے گیے۔ ملزم کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 26فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :