کراچی، احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم حاضری کے باعث 14مارچ تک ملتوی کردی

ہفتہ 24 فروری 2018 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم حاضری کے باعث 14مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتے کو کراچی کی احتساب عدالت میں این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی سمیت 13 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے گواہ سابق تفتیشی افسرسراج پنہورکا بیان قلمبند نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے نیب کے گواہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت14مارچ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائرکیا گیا تھا۔ ریفرنس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے کورنگی میں این آئی سی ایل کی دس ایکڑ زمین سستے داموں فروخت کی ۔سستی زمین فروخت کرنے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔سابق چیئرمین ایاز خان نیازی، امین قاسم داد اور دیگرنے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کررکھی ہے ۔سابق چئیرمین این ایل سی ایازی نیازی کا نام پیراڈائز لیکس میں بھی آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :