کراچی، نقیب اللہ محسود اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج مقدمات کو پولیس نے جعلی قرار دے دیا

رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے سامنے پیش ،عدالت نے رپورٹ متعلقہ ا ے ٹی سی کو ارسال کردی

ہفتہ 24 فروری 2018 17:10

کراچی، نقیب اللہ محسود اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج مقدمات کو پولیس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج مقدمات کو پولیس نے جعلی قرار دیتے ہوئے رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کردی ہے ۔عدالت نے رپورٹ متعلقہ ا ے ٹی سی کو ارسال کردی ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج کے سامنے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نقیب اللہ کو جس مقابلے میں مارا گیا وہ پولیس مقابلہ جعلی تھا ۔جاں بحق ہونے والے افراد سے کوئی اسلحہ بھی برآمد نہیں ہوا ۔تفتیشی افسر کے مطابق پولیس مقابلہ جعلی ہے تو اسلحہ برآمدگی کا معاملہ بھی جعلی ہی ہے ۔جعلی مقابلہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہے جبکہ شعیب شوٹر اور دیگر کو فرار کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج نے پولیس رپورٹ متعلقہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کو ارسال کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :