سرگودھا میں مریم نوازکوسونے کا تاج پہنا دیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 فروری 2018 16:53

سرگودھا میں مریم نوازکوسونے کا تاج  پہنا دیا گیا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2018ء): مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے سونے کا تاج خیرات کر دیا،انہوں نے کہا کہ سرگودھا کی جانب سے سرپرتاج سجانے کی عزت کبھی بھولوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آج سرگودھا میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کیا۔ مریم نواز سوشل میڈیا کنونشن کی تقریب میں پہنچیں تو انہیں استقبال کے موقع پر20تولے وزنی سونے کا تاج پہنایا گیا۔

(جاری ہے)

سونے کا تاج میئر سرگودھا ملک اسلم نوید نے کارکنان کی جانب سے بطور تحفہ پہنایا۔ ورکز نے مریم نواز کی تاج پوشی پر نوازشریف کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ سونے کے تاج کی مالیت 15لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ اس سے قبل مریم نواز کو شیخوپورہ جلسے کے دوران بھی سونے کا تاج پہنایا گیا تھا۔ تاہم مریم نواز نے آج سرگودھا کے جلسے سے خطاب کے دوران سونے کا تاج خیراتی ادارے کو دینے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا کی جانب سے سرپرتاج سجانے کی عزت کبھی بھلا سکوں گی تاہم میں یہ سونے کا تاج سرگودھا کے خیراتی ادارے کو دینے کا اعلان کرتی ہوں۔