جموں وکشمیر کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے انتخابات میں الاٹیز میرٹ پر قیادت کا انتخاب کرینگے ،ْ چوہدری عبدالقدوس

میرا منشور الاٹیز کے مسائل کا حل ہے، جموں وکشمیر کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے ووٹرز باشعور اور سنجیدہ لوگ ہیں جو پڑھی لکھی قیادت کو سامنے لائیں گے ،ْمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 فروری 2018 16:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) جموں وکشمیر کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے انتخابات میں الاٹیز میرٹ پر قیادت کا انتخاب کرینگے، میرا منشور الاٹیز کے مسائل کا حل اور ان کی عزت و نفس کا تحفظ ہے، جموں وکشمیر کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے ووٹرز باشعور اور سنجیدہ لوگ ہیں جو پڑھی لکھی قیادت کو سامنے لائیں گے، ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے انتخابات میں امیدوار برائے فنانس سیکرٹری چوہدری عبدالقدوس نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نیکہاکہ جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے انتخابات میں مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے الاٹیز اپنے مسائل کے حل، اپنی عزت و نفس کے تحفظ کے لئے درست قیادت کا میرٹ پر انتخاب کریں، میں نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ الاٹیز کے اصرار پر ہی کیا ہے، اور الاٹیز /ووٹرزکی طرف سے جو پذیرائی مل رہی ہے اس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ منتخب ہونے کے بعد الاٹیز کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا بلکہ ان کی توقعات سے بڑھ کر کام کرونگا، میرا ماضی بے داغ ہے، میں اپنی تمام تر صلاحیتیں الاٹیز کے مسائل کے حل کے لیے صرف کرونگا کیونکہ میرا مقصد صرف اور صرف اپنے ووٹرز کی خدمت ہے۔