جعلی لیبل لگانے سے نااہل کبھی اہل نہیں ہو سکتا‘ راجہ مدد علی

اداروں پر حملے کرنیوالے کونسی جمہوریت کے دعویدار ہیں‘ جلد پی ٹی آئی کا دور آئیگا ،ْجنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مظفر آباد

ہفتہ 24 فروری 2018 16:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر مظفرآباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری راجہ مدد علی خان نے کہاہے کہ نااہل کے اوپر اہل کا جعلی لیبل لگانے سے کوئی اہل نہیں ہو جاتا ۔ اداروں پر حملے کرنیوالے کونسی جمہوریت کے دعویدار ہیں۔پاکستان کے عوام کیلئے صرف عمران خان ہی مسیحا ہے ۔ کرپٹ حکمران اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

بہت جلد پاکستان کپتان عمران خان کی قیادت میںاور آزادکشمیر میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے ۔ اعلیٰ عدلیہ نے بہترین فیصلے دے کر انصاف کا بول بالا کردیا ہے ۔آزاد کشمیر میں قائم جعلی حکومت بہت جلد چلتی بنے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام پر حکومت ایک عذاب کی صورت میں مسلط کی گئی ہے۔

میرٹ اور گڈگورننس کے نام پر لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ عام عوام کو تو چھوڑیں مسلم لیگ ن کے اپنے کارکنان حکومت سے مایوس ہیں ۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں عملاً مارشلا نافذ ہے ۔ لیگی کارکن بھی پر نہیں مار سکتے ۔ یہ ظالم حکومت ہے ۔ مولا علی ؑکا فرمان ہے کہ کفر کی حکومت تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد پاکستان کپتان عمران خان کی قیادت میںاور آزادکشمیر میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی۔

مسئلہ کشمیر بھی عمران خان اور بیرسٹر سلطان کی قیادت میں حل ہو گا۔ بیرسٹر سلطان ہی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر کیا۔ دنیا ان کی کاوشوں کی بدولت کشمیریوںکی بات سننے کو تیار ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :