کشمیری عوام آزادی کی بھیک نہیں بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں ،ْچودھری محمدیاسین

اقوام متحدہ کشمیری عوام کے ساتھ کیا وعدہ پورا کریں ،اس مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ،ْمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 فروری 2018 16:40

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ کشمیری عوام آزادی کی بھیک نہیں بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں اور یہ حق انہیں اقوام عالم نے حق خودارادیت کی صورت میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے دے رکھا ہے۔اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے اراکین کشمیری عوام کے ساتھ اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کریں مسئلہ کشمیر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان حل طلب مسئلہ ہے اس مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے وہ ہفتہ کو عالمی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے میڈیا کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے وہاں کی صورتحال بگڑ رہی ہے کریک ڈان کے نام پر پوری مقبوضہ وادی کو محاصرے میں لے کر بستیوں کی بستیاں جلا کر خاکستر کر دیی گہی ہیں اور خواتین پر بھی مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ان کی آبروریزی کی جاتی نوجوانوں کو انٹروگیشن سنٹروں میں لے جا انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور انکو معذور کر دیا جاتاہے ۔

(جاری ہے)

دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار پیلٹ گنوں کے زریعے پوری نوجوان نسل کو آپاہج بنایا جا رہا ہے بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ سمیت تمام رابطے منقطع کر دیے گئے ہیں جسکی وجہ سے وہاں کی اصل صورتحال باہر کی دنیا تک نہیں پہنچ سکتی اب بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے کے ساتھ ساتھ کنٹرول لائن کے علاقوں میں آہے روز بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے نہتے اور معصوم لوگوں کو شہید کیا جارہا ہم اقوام عالم سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ انسانی ھمدردی کی بنیاد پر مقبوضہ کشمیر میں ھونے والے مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے سلامتی کونسل کے رکن ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے بہتے ہوئے خون کو روکیں اور کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دلواہیں ستر سالوں سے اقوام متحدہ کے پاس موجودہ قراردادوں پر عملدرآمد کرواہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو ملکوں کے درمیان کوئی زمینی تنازعہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد عوام کے حق خودارادیت کا معاملہ ھے کشمیری عوام نیاقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق آزادی کی تحریک شروع کررکھی ہے اور دنیا کی یہ انوکھی تحریک ھے جس میں بلٹ کا جواب بلٹ کے بجائے پتھروں اور لاٹھیوں کے ساتھ جواب دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کشمیر کی سلگتی ہوہی چنگاری کو سرد میں آپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :