کوئٹہ ، موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہوگئی

ہفتہ 24 فروری 2018 16:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) کوئٹہ میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہوگئی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر علاقے سریاب روڈ پر 4ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقع کے بعد کوئٹہ شہر میں دفعہ 144نافذ کرکے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کی مدت گزشتہ روز ختم ہوگئی جبکہ محکمہ داخلہ نے پابندی میں توسیع نہیں کی جس کے بعد ڈبل سواری پر پابندی از خود ختم ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :