16عدالتوں کو کورنگی جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کے خلاف سٹی کورٹ میں کراچی بار کی ہڑتال

عدالتیں ایسی جگہ منتقل کی جا رہی ہیں ، جہاں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ، اگر عدالتیں زبردستی منتقل کی گئیں تو ہم مزاحمت کریں گے ،وکلاء رہنما

ہفتہ 24 فروری 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) ضلع کورنگی کی 16 عدالتوں کو کورنگی جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کے خلاف سٹی کورٹ میں کراچی بار کی جانب سے ہڑتال کی گئی ۔ وکلا نے عدالتوں کی منتقلی کو مسترد کر دیا ۔ وکلا کا کہنا ہے کہ عدالتیں ایسی جگہ منتقل کی جا رہی ہیں ، جہاں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ۔ اگر عدالتیں زبردستی منتقل کی گئیں تو ہم مزاحمت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع کورنگی کی عدالتوں کو کورنگی جوڈیشل کمپلیکس کرنے کے خلاف سٹی کورٹ میں ہڑتال کی گئی ۔ اس موقع پر سٹی کورٹ کے داخلی راستے سائلین کے بند رہے جبکہ سائلین کو سٹی کورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ اس حوالے سے وکلا کا کہنا تھا کہ جوڈیشل ضلع کورنگی کی عدالتوں کو جوڈیشل کمپلیکس کورنگی میں منتقل کرنے کا فیصلہ ناانصافی پر مبنی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالتوں کو ایسی جگہ منتقل کیا جا رہا ہے ، جہاں بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں ۔ عدالتوں کو مختلف اضلاع میں منتقل کرنے سے وکلا کے ساتھ ساتھ سائلین کو بھی پریشان کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوںنے کہا کہ جنرل باڈی کے اجلاس کے بعد ایک قرار دادمنظور کراکر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کی جائے گی ، جس میں ان سے اپیل کی جائے گی کہ اس معاملے کو وہ خود دیکھیں ۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ قیدیوں کو جیل سے عدالت میں پیش بھی نہیں کیا جا سکا ، جس کے باعث مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :