میرے ساتھ ناانصافی کرنے والے چوہدری نثار اور انکے لوگ تھے،ڈاکٹرعاصم حسین

میری فیورٹ ٹیم پاکستان،اسٹیپلشمنٹ اور عدلیہ ہے یہ ادارے ہیں تو پاکستان رہے گا،رہنما پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 فروری 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ میرے ساتھ ناانصافی کرنے والے چوہدری نثار اور انکے لوگ تھے۔میری پارٹی تبدیل کرنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔کل بھی پیپلز پارٹی میں تھا آج بھی اس کے ساتھ ہوں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو احتساب عدالت میں پیش کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں یہاں اس سے بڑے بڑے میچ ہو رہے ہیں ،میری فیورٹ ٹیم پاکستان،اسٹیپلشمنٹ اور عدلیہ ہے یہ ادارے ہیں تو پاکستان رہے گا۔

انہوںنے کہا کہ میرے ساتھ نا انصافی کرنے والے چوہدری نثار اور ان کے لوگ تھے جو انفارمیشن انھیں دی جاتی وہ اس پر کام کرتے ہیں۔انہوںنے واضح کیا کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کل بھی کھڑے تھے اور آج بھی اس کے ساتھ ہیں ۔