منصف بنوحکمران مت بنو،حکومت عوام کا کام،خطرناک لڑائیاں مت لڑو،مریم نواز

بندوق یا قلم کے ذریعے رائے مسلط کرنا آمریت ہے،عوام کی جماعت اور شیرکے نشان کوسینیٹ الیکشن سے اٹھاکرباہرپھینک دیا، منصفوں شاباش کیسا انصاف کیاہے؟ہمیں اثاثے نہیں کرپشن دکھاؤ! منصف بحالی کیلئے عوام کی عدالت میں جائیں توٹھیک نوازشریف جائیں توغلط؟۔ سرگودھا میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 فروری 2018 16:25

منصف بنوحکمران مت بنو،حکومت عوام کا کام،خطرناک لڑائیاں مت لڑو،مریم ..

سرگودھا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ بندوق یا قلم کے ذریعے اپنی رائے مسلط کرنا آمریت ہے،آج نوازشریف کانہیں پاکستان کامقدمہ لیکرآئی ہوں،عوام کی جماعت اور شیرکے نشان کوسینیٹ الیکشن سے اٹھاکرباہرپھینک دیا، منصفوں شاباش کیسا انصاف کیاہے؟ہمیں اثاثے نہیں کرپشن ہے تودکھاؤ! منصف بحالی کیلئے عوام کی عدالت میں جائیں توٹھیک نوازشریف جائیں توغلط؟منصف بنو،حکمران مت بنو۔

انہوں نے آج سرگودھا میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سرگودھا کے عوام نے جس طرح عزت بخشی میں کبھی نہیں بھولوں گی۔میں سرپرسجائے تاج کوسرگودھا کے ادارے کیلئے خیرات کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ آج نوازشریف کانہیں پاکستان کامقدمہ لیکرآئی ہوں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن عوام کی جماعت کوسینیٹ کے الیکشن سے اٹھاکرباہرپھینک دیا۔کبھی دیکھا کہ کسی پوری جماعت کوالیکشن سے اٹھاکرباہرپھینک دیاگیاہو۔

وہ جماعت جس کے کروڑوں ووٹرزہیں۔بڑی جماعت ہے۔جبکہ شیرکا نشان بھی چھین لیاگیا۔شیرکے نشان کے ساتھ جومذاق کیاگیایہ نوازشریف کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کیاگیاہے۔ یہ نوازشریف کے چاہنے والوں کی پرچیوں پرڈاکہ ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بندوق یا قلم کے ذریعے اپنی رائے مسلط کرنا آمریت ہے۔وہ یہیں نہیں رکے انہوں نے پہلے وزارت عظمیٰ چھینی ،جس کوعوام نے وزیراعظم منتخب کیااس کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنااہل کیا۔

اب پارٹی صدارت بھی چھین لی۔ان کوعقلمندوں کوسمجھاؤ کہ جن دلوں میں نوازشریف کی محبت ہے ان کوکوئی نہیں نکال سکتا۔کوئی جاکے ان کوبتاؤ یہاں آکردیکھیں نوازشریف کوکسی صدارت کی ضرورت نہیں ہے۔انشاء اللہ ن لیگ نے ہی جیتنا ہے۔آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔انہوں نے کہاکہ ان کوعقلمندوں کوسمجھاؤ کہ نوازشریف نوازشریف صدارت یا وزارت عظمیٰ کی وجہ سے نہیں بلکہ اللہ کے کرم اور عوام کی محبت سے بنا ہے۔

جب انہوں نے نوازشریف کوصدارت سے ہٹایا توایک نعرہ سنا کہ میں بھی نوازشریف ہوں۔نوازشریف کودلوں سے نکالنے کیلئے تمہیں نوازشریف کے کروڑوں ووٹرزکوبھی نااہل کرناپڑے گا۔انہوں نے سوال کیا کہ کیاعوام نااہلی کومانتے ہو؟نشان چھین لینے مانتے ہو؟ بیٹے سے تنخواہ لینے کومانتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ جس نے عوام کاپیسا کھایاہو؟ عوام کے پیسے میں خردبرد کی ہو کیا خیبرسے کراچی تک اس طرح لوگ نکلتے ہیں؟ جس طرح عوام نے نواشریف کامقدمہ لڑااس سے لگتا ہے کہ نوازشریف بے قصور ہے۔

روز ایک نیافیصلہ آتا ہے کہ نوازشریف ،بیٹی ،بیٹوں اور والد کے اثاثے ہیں۔ہم سوال کرتے ہیں ہمیں اثاثے نہیں کرپشن ہے تودکھاؤ! انہوں نے کہاکہ میاں صاحب آج ضرور ٹی وی دیکھ رہے ہوں گے۔کیونکہ وہ آج لاہورمیں ہیں۔میاں صاحب دیکھ لیں سرگودھا کے عوام آئی لویو کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقدمہ چلا توبیٹی کوتحفے کیوں دیے جبکہ نکالا توبیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی؟ واہ کیسا انصاف ہے ؟منصفوں شاباش کیسا انصاف کیاہے؟اب پارٹی صدارت سے نکالا توکہتے ہیں کہ نوازشریف عوامی عدالت سے فیصلے کیوں لے رہا ہے؟ مشرف صدرتھا تومشرف نے ججز کوباہرنکال کیا،چیف جسٹس کوبالوں سے پکڑکرگھسیٹا۔

بچوں کادودھ بند کردیاگیا۔منصف تب عوام کی عدالت میں آئے۔اگرمنصف اپنی بحالی کروانے کیلئے عوام کی عدالت میں جائیں توٹھیک نوازشریف جائیں توغلط؟ نوازشریف منصفوں کی بحالی کیلئے تحریک چلائیں تووہ ٹھیک جبکہ اپنے ووٹرز کی عزت کی بحالی کی تحریک چلائیں تووہ غلط ہے۔واہ! مریم نوازنے کہاکہ اگرعوام قانون کے رکھوالوں کے لیے باہرنکلے توٹھیک اگراپنے عوام کے رکھوالے کیلئے باہرنکلے توتوہین عدالت ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملزم کومعلوم ہوجائے کہ مقدمہ سننے والا جج بغض رکھتا ہے انصاف نہیں کرسکتا پوری دنیا میں ہے کہ وہ جج خود ہٹ جائے۔لیکن یہاں پانچ ججز کاہروقت اسکواڈ تیاررہتا ہے۔سپریم کورٹ کے 17ججز میں 7ججز صرف نوازشریف کے مقدمات سن رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب کورٹ میں دیکھا کہ جو گواہ لیکرآئے ان کاکیاحال ہوا؟ نیب ان کوہمارے خلاف تیارکرکے لایا تھالیکن سچ سامنے آنا تھا اللہ کا کرنا ہواکہ گوا ہمارے حق میں گواہی دے کرچلا گیا۔