آل کراچی منگھوپیر یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ :نیشنل فرنٹیئر نے میدان مار لیا

ہفتہ 24 فروری 2018 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) مہر اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور رند قومی اتحاد کے اشتراک سے جاری آل کراچی منگھوپیر یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیشنل فرنٹیئر نے عمدہ کھیل کی بدولت مد مقابل مضبوط حریف منگھو پیر نیشنل فٹ بال کلب کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے سردار علی اور نور خان نے گول اسکور کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیئر مین منگھو پیر نیشنل فٹ بال کلب سلیم مینگل سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا ان کے ہمراہ ٹورنامنٹ آرگنائزر ساجد رند اور ٹورنامنٹ کے آراکین بھی موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں پاک جوہر کلب گولیمار نے یونین کونسل منگھو پیر کلب کو پنالٹی ککس پر 4-3سے ،ناظم آباد سوکر کلب نے مضبوط حریف لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو بھی پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی ،کھیلے گئے میچوں میں نیشنل فٹ بال ریفریز جاوید ،عمران عابد اور سعید بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر شاہد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :