عظیم پورہ قبرستان کے توسیع منصوبے پر ترقیاتی کام کا آغاز کردیا گیا

میئر کراچی اور چیئر مین بلدیہ کورنگی کو شاہ فیصل کالونی کی عوام کا خراج تحسین عوام کو تمام شعبوں میں سہولت کی فراہمی یقینی بنا ئیں گے ،ضلع کورنگی کی ترقی اور مسائل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔سید نیئر رضا

ہفتہ 24 فروری 2018 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا ایک اور عوامی کارنامہ ،عوام کے دیرینہ مطالبے پر چیئر مین بلدیہ کورنگی اور یونین کمیٹیز کے منتخب نمائندوں کی کاوشوں کی بدولت شاہ فیصل کالونی میں عظیم پورہ قبرستان کے توسیع منصوبے پر تعمیر و ترقی کے کام کا آغاز کردیا گیا ۔شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں کی عوام نے قبرستان کی توسیع پر میئر کراچی وسیم اختر اور چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے عوامی کارنامہ قرار دیا ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین عبدالکریم ،جمال زیدی ،خالد سندھو ،انجینئر عامر اور دیگر کے ہمراہ عظیم پورہ قبرستان کا تفصیلی دوہ کرکے توسیع منصوبے پر جاری کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ عوام کو تمام شعبوں میں سہولت کی فراہمی یقینی بنا نے کے لئے نئے عزم کے ساتھ عوامی خدمت کے سفر کا آغاز کرچکے ہیں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نا ہی ہماری ترجیحات ہے اور انشا اللہ عوام کے تعاون اور منتخب نمائندوں کی ٹیم کے ہمراہ عوامی مسائل عوام کے دہلیز پر حل کرینگے چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ قبرستا ن کی توسیع کے حوالے شاہ فیصل کالونی اور گر دنواح کے عوامی کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے ہم اس پر میئر کراچی وسیم اختر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس اہم عوامی مسئلہ پر فوری ایکشن لیکر عظیم پورہ قبرستان کے توسیع منصوبے پر تعمیر و ترقی کے کاموں کا آغا ز کیا چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ ضلع کورنگی کی حدود میں علاقائی مسائل کے ساتھ دیگر عوامی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :