عبدالعلیم خان سے سیالکوٹ این اے 114سے پارٹی رہنما میجر جنرل ( ر ) نو ر حسین کی وفد کے ہمراہ ملاقات

ہفتہ 24 فروری 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے سیالکوٹ این اے 114سے پارٹی رہنما میجر جنرل ( ر ) نو ر حسین کی وفد کے ہمراہ ملاقات ، پارٹی ممبر سازی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہباز شریف اپنے جرائم کو چھپانے کے لئے پنجاب کی سول بیورکریسی کو استعمال کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ، پنجاب کی بعض ناپسند سول بیورکریسی شریف برادران کی ذاتی ملازم کا کردار ادا کررہی ہے ، عابد باکسر کے بعد احد چیمہ کی گرفتاری نے شہباز شریف ٹولہ کو ہواس باختہ کر دیا ہے ، میٹرو بس کا ریکارڈ ، ایل ڈی اے پلازہ میں جان بوجھ کر جلایا گیا۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنما میجر جنرل ( ر ) نو ر حسین نے کہاکہ پنجاب میں شہباز شریف نے لوٹ مار کا بازار گر م کر رکھا ہے ، احد چیمہ کی گرفتاری سے شہباز شریف کی بوکھلاہٹ نظر آ رہی ہے ، احد چیمہ نے شہباز شریف سے ملکر اربوں کھربوں کی کرپشن کی ہے ، سول بیورکریٹ آسمان سے نہیں اترے جن کا احتساب نہیں ہو سکتا ، شہباز شریف اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر کے احتساب کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں شہباز شریف کی ایماء پر پنجاب کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار سول بیورکریسی دفتروں کو تالے لگا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :