ڈاکٹر سکندرحیات زاہد کے بھائی نجم اقبال صدیقی انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 24 فروری 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی آفس سیکرٹری اور مجلہ طبیہ کے ڈپٹی چیف ایڈیٹر ڈاکٹرسکندر حیات زاہد کے چھوٹے بھائی نجم اقبال صدیقی مختصر علالت کے بعد 20۔فروری۔2018ء کو لاہورمیں خالق حقیقی سے جا ملے ۔جنازہ میں پروفیسر حکیم وید محمد جمیل خاں نائب صدر نیشنل کونسل فار طب، حکیم سید عمران فیاض ، رئیس احمد منہاس ، محمد فراز صدیقی اور ان کے دوستوں کے علاوہ دیگراطباء نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

لاہور آفس میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میںپاکستان طبی کانفرنس،پی ٹی پی ایم اے، لائبریری اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔ اقبال احمد قر شی ، ڈاکٹر زاہد اشرف ، پروفیسر حکیم منصور العزیز ،، پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم شجاع احمد طاہر ، حکیم افضل میو ، حکیم طاہر پروفیسر بھٹی ، حکیم سرفراز احمد ، حکیم سلیم احمد خان ، حکیم منور شیخ ، حکیم نسیم احمد خان، حکیم فیصل صدیقی، حکیم احمد حسن نوری، حکیم عبدالوحید بھٹی، حکیم محمد ابو بکر، حکیم محمد احمد، حکیم فیصل طاہر صدیقی ، حکیم اظہر نسیم خان ، طبیبہ اسماء وڑائچ ، حکیم افضل ملک ، حکیم حامد محمود ، حکیم سلیم اختر ملک اور دیگر افراد نے ملک بھر سے فون پر تعزیت کی ۔

متعلقہ عنوان :