لاہور میںشہری صحت کی سہولیات سے محروم ہیں جو بیڈ گورننس کی انتہاہے ‘مہرین انور راجہ

ہفتہ 24 فروری 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ لاہور میںباجا لائن،بھابڑا، گلستان کالونی،کریم پارک، سمن آباد، شادمان، قلعہ محمدی کے ڈائیگناسٹک سنٹرز، بیڈن روڈ، بیگم روڈ اور جانکی دیوی کی ڈسپنسریوں، اسلام پورہ زچہ بچہ سنٹر کی رہائشگاہ پر یونین کونسل چیئرمین، ڈی سی آفس، بلدیہ عظمیٰ اور دیگر محکموں کے قبضوں کے بعد4لاکھ شہریوں کو گھر کے نزدیک صحت کی سہولیات سے محروم ہیں جو بیڈ گورننس کی انتہاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متعدد مراکز صحت پر قبضوں کی وجہ سے شہر کی کئی ڈسپنسریاں علاج معالجہ کی سہولتیں مہیا کرنے سے قاصر ہیں،مگر صحت کی جانب سے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی جو خادم اعلیٰ پنجاب کی شعبہ صحت میں بلند و بانگ دعوئوں کی نفی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی ان سرکاری ڈسپنسریوںڈائیگناسٹک سنٹرز اور زچہ بچہ مراکز پر قبضوں کو واہگذار کروایا جائے اور ان سرکاری مراکز صحت کو بحال کیا جائے تاکہ لاہور کے شہری گھر کے قریب صحت کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :