لاہورایف آئی اے کاچھاپہ‘ بیرون ملک نوکریوں کاجھانسہ دینے والے 2ملزمان گرفتار

ہفتہ 24 فروری 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل کاٹریننگ سینٹرپرچھاپہ مارکربیرون ملک نوکریوں کاجھانسہ دیکرلوٹنے والی2ملزمان گر فتا ر کر لیے ۔

(جاری ہے)

گرفتا ر ہونے والے ملزموں اکمل اورعادل نے ٹریننگ سنٹربھی قائم کررکھاتھا۔ملزم شہریوں کومتوجہ کرنے کیلئے قومی اخبارات میں اشتہاردیتے تھے۔ملزموں نے جعلی نیو ز چینل بھی بنارکھاتھا۔دونوں ملزم لڑکیوں کوٹی وی چینل کی اینکربنانیکاجھانسہ بھی دیتے تھے۔ملزموں کے قبضے سے جعلی لائسنس اوردیگرسامان بھی برآمدکرلیاگیا۔